پانی کےچند گھونٹ کی خاطرجان خطرے میں ڈالنا قبول مگرپیاسے نہیں مرسکتے

0
21

نئی دہلی :پانی کےچند گھونٹ کی خاطرجان خطرے میں ڈالنا قبول مگرپیاسے نہیں مرسکتے،اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے گاؤں کھدیمل کے لوگ روزانہ ایک بالٹی پانی کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے پر مجبور ہیں۔کھدیمل کے لوگوں کو یہ بھی علم ہےکہ پانی کے چند گھونٹ کی خاطرجان بھی جاسکتی ہے لیکن وہ پیاسے رہ کرتڑپ تڑپ کرجان نہیں دے سکتے

پانی کے بحران کا شکار یہ گاؤں مہاراشٹر کے خشک سالی کے شکار ودربھ علاقے کے امراوتی ضلع میں ہے، جہاں گرمی کی لہروں کا بھی اکثر سامنا رہتا ہے۔کھدیمل کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مقامی ویلج کونسل دن میں دو یا تین بار ٹینکرز بھیجتی ہے۔ ٹینکر ڈرائیور کنویں میں پانی ڈالتے ہیں، جس سے اسٹاک خشک ہونے سے پہلے بالٹیاں بھرنے کے لیے شدید رش شروع ہو جاتا ہے۔

پانی کے ناقص معیار کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں – وہ کہتے ہیں کہ بچے اکثر ناپاک اور ناقص پانی پینے سے بیمار ہو جاتے ہیں۔

اس پریشان کُن صورت حال کے بارے میں بی بی سی کا کہنا ہےکہ ان کی طرف سے یہ رپورٹ آنے کے بعد امراوتی ضلع کونسل کے سی ای او اویشانت پانڈا نے گاؤں کا دورہ کیا اور کہا کہ انتظامیہ پانی کے ٹینکروں کی تعدد میں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ گاؤں میں پانی کے بحران کو مستقل طور پر حل کرنے کے لیے پائپ لائن لگانے کی کوشش کریں گے۔

Leave a reply