پی آئی اے کو امریکہ سے پروازوں کی اجازت پر سی ای او ارشد ملک کا بڑا اعلان

0
38

پی آئی اے کو امریکہ سے پروازوں کی اجازت پر سی ای او ارشد ملک کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے پی آئی اے کو براہ راست پروازوں کی اجازت ملنے پر سی ای او پی آئی سے ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے امریکہ کی ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی پی آئی اے کے منتظر ہیں ،پی آئی اے ان میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے

ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے اور قومی ادارے مصیبت کے وقت میں خاندان کی فرد کی مانند پاکستان کی خدمت میں پیچھے نہیں ہٹتے،آخری پاکستانی کے وطن واپسی تک پی آئی اے کا آپریشن جاری رہے گا .

پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت ملی ہے، اس حوالہ سے امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے باضابطہ درخواست دی تھی ، پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے ،پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکہ امریکہ کے پروازیں نہیں چلا ئیں ،پی آئی اے کا امریکہ آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کہ جاتی تھیں

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکورٹی صورتحال میں بہتری, حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر امریکہ پروازیں چلانے اورو ہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلا از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کئے

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے اس ضمن میں خصوصی طور پر وزیر اعظم پاکستان، وزیر ہوابازی اور وزارت خارجہ کے تعاون اور کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت

Leave a reply