لیز کی عدم ادائیگی، پی آئی اے طیارے کو کوالالمپور روک لیا گیا

0
57
pia plane

ذرائع کے مطابق لیز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے طیارے کو کوالالمپور ائیرپورٹ پر روک لیا گیا ہے.

پی آئی اے کے طیارے کو لیز کی عدم ادائیگی پر کوالالمپور ائیرپورٹ پر روک لیا گیا، پی آئی اے کے طیارے AP BMH Boeing 777 کو حکام نے کوالالمپور میں قبضے میں لے لیا ہے کیونکہ پی آئی اے حکام نے لیز انجن کی ادائیگی نہیں کی تھی، تاہم اس حوالے سے باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر ملک رمضان اسراء کو ذرائع نے بتایا کہ ایسا ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہوا ہے تاہم یہ معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا،

ذرائع کے مطابق طیارے کو عدم عدائیگی کے باعث روکا گیا ہے لیکن اس میں کچھ عدالتی معاملات بھی ہیں جس کے باعث پی آئی اے حکام اس معاملے پر کسی بیان سے گریزاں ہیں جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے چھ گھنٹوں میں اپریٹ ہوجائے گا.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
اس بارے میں باغی ٹی وی نے پی آئی اے حکام کا موقف جاننے کی کوشش کی مگر فلحال ان کا کوئی بیان سامنے نہ آیا لہذا جیسے ان کا مکمل جواب آئے گا اس خبر کو اپڈیٹ کرلیا جائے گا.

Leave a reply