پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ پر شیری رحمان کا اظہار تشویش

0
149
sheri rehman

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پی آئی اے میں اسپیشل سروسز ایکٹ کے نفاذ پر اظہار تشویش کیا ہے

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں 6 ماہ کیلئے سروسز ایکٹ کے نفاذ پر تشویش اور تحفظات ہیں، پی آئی کے ملازمین اور یونین پر ایکٹ کا سہارا لیکر پابندیاں نا لگائی جائے،ایکٹ کی "خلاف ورزی” کرنے والے ملازمین کو جرمانے کے ساتھ ایک سال قید کی سزا ہو سکتی ہے،قومی ایئر لائن کی نجکاری ہو رہی ہے ایسے وقت میں یونین اور ملازمین کا حق ہے کہ وہ اپنے لئے آواز آٹھائیں، ملازمین کے حق اظہار سے کسی کو نہیں ڈرنا چاہیے، اسیپشل سروسز ایکٹ کا نفاذ ملازمین کے حقوق کو دبانے کے مترادف ہوگا،حکومت پی آئی اے میں اسینشل سروسز ایکٹ 1952 کے نفاذ پر نظر ثانی کرے، یہ غیر ضروری عمل ہے جس سے منفی تاثر جنم لے رہا ہے،

واضح رہے کہ پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کردیا گیا ہے،پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کے احتجاج کو روکنے کےلیے ادارے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے میں 6 ماہ کیلئے لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیا ہے۔ لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ایئرلائن آپریشن کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ملازمین کے تمام گریڈ پر ہوگا، قانون کے تحت کسی ملازم کا ڈیوٹی سے انکار اور غیر ضروری چھٹی جرم ہوگا۔ لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف سرگرمی جرم ہوگی، ایکٹ کے تحت دیگر ملازمین کو ڈیوٹی سے روکنا بھی جرم ہوگا۔ ملازمین کا قانون کےمطابق دیے گئے حکم پر عمل کرنے سے انکار جرم ہو گا، پی آئی اے میں نافذ لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے

پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں پروازوں پر پابندی رواں ماہ ختم ہونے کا امکان

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،میت اسلام آباد چھوڑ کر لواحقین کوسکردو پہنچا دیا

پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف

پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

پی آئی اے کا جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا امکان

(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئ

Leave a reply