پی آئی اے نے پابندی سے پہلے برطانیہ جانے والی طلب کو پورا کرنے کیلئے مزید 3 پروازیں لگا دیں جبکہ 2 مزید کیلئے اجازت نامے طلب کرلئے گئے ہیں۔ ان پروازوں کے ساتھ ہی پی آئی اے کی 8 اپریل سے پہلے کل اضافی پروازوں کی تعداد 5 ہو جائے گی۔ نئی پروازیں 7 اور 8 اپریل کو مانچسٹر اور 8 اپریل کو لندن کیلئے پرواز بھریں گی۔ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ پریشان نہ ہوں اور سہولت سے مُصتفید ہونے کے لئے پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ امید ہے نئی پروازوں کے آنے سے طلب پوری کرلی جائے گی۔ سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کیلئے پی آئی اے بکنگ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

Shares: