وسیع و عریض پنڈال تیار، سٹیج سج گیا، الغالبون کے دستوں نے سیکورٹی سنبھال لی

0
135

وسیع و عریض پنڈال تیار، سٹیج سج گیا، الغالبون کے دستوں نے سیکورٹی سنبھال لی
تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام 20 فروری صراط مستقیم یونیورسٹی گراؤنڈ رضا نگر رنگ روڈ لاہور میں ان شاء اللہ تعالیٰ تاریخی ”آل پاکستان سنی کانفرنس“ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

گزشتہ دن تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے سٹیج اور پنڈال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے صراط مستقیم یونیورسٹی گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے صراط مستقیم یونیورسٹی گراؤنڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ملک کی نظریاتی تاریخ میں ”سنی کانفرنس“ ان شاء اللہ تعالیٰ ایک نیا باب رقم کرے گی۔ ہم کسی پر اپنا مسلک مسلط نہیں کرنا چاہتے مگر ہم کسی کو مسلکِ حق میں مداخلت کرنے کا حق دینے کو بھی بالکل تیار نہیں ہیں۔ ہمارا مشن دلیل و برہان کی روشنی میں مسلکِ اہل سنت کو اجاگر کرنا ہے۔ اہلِ سنت کے چودہ صدیوں سے آنے والے عقائد و نظریات سے انحراف کرنے والے آستانوں، مراکز، تنظیمات اور شخصیات کا محاسبہ تحفظِ مسلکِ حق کے لیے ضروری ہے۔ ناظم کنونشن قاری فرمان علی حیدری نے کہا: الغالبون کے چاک و چوبند دستے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ خواتین کے لیے باپردہ اجتماع گاہ بنائی گئی ہے۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی تاریخی اعلامیہ پیش کریں گے۔ بلوچستان اور کراچی سے قافلے پہنچ چکے ہیں۔ملک کے مختلف حصوں سے سینکڑوں قافلوں کی شرکت متوقع ہے۔ سنی کانفرنس میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری، آستانہ عالیہ سواگ شریف کے سجادہ نشین خواجہ افتخار الحسن نقشبندی، کوٹلہ شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر میاں صغیر احمد مجددی، تحریک لبیک اسلام کے سربراہ صاحبزادہ محمد امین اللہ نبیل سیالوی، حضرت پیر سید بہادر شاہ بلوچستان، حضرت پیر سید محمد ظفر علی شاہ بنوری کوہاٹ خیبر پختونخوا، حضرت پیر سید طاہر غضنفر شہابی کراچی، حضرت مفتی محمد اقبال نقشبندی کراچی، حضرت پیر سید تبسم بادشاہ بخاری اٹک، شیخ الحدیث مفتی محمد سعید قمر سیالوی فیصل آباد، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء قاری محمد زوار بہادر لاہور، پیر سید حیدر مرتضیٰ شاہ پشاور خیبر پختونخوا، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماء مفتی محمد بشیر القادری کراچی، حضرت صاحبزادہ میاں تنویر احمد نقشبندی کوٹلہ شریف، حضرت علامہ عبد الرشید اویسی اور مفتی محمد عثمان اختر جلالی سمیت سینکڑوں علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔

نصابی مطالبات کی آڑ میں اصحابِ رسول ﷺ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے

حکومت چند گستاخوں کو بھی پھندے پہ چڑھائے،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

حکومت مزید خون بہانے اور لاشیں گرانے سے باز آ جائے۔محمد اشرف آصف جلالی

آل و اصحاب رضی اللہ عنہم کی محبت کا سبب ذاتِ رسول ﷺ ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

داتا دربار سمیت اہم مقامات پر دھماکہ کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی

امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی دوستی خطرناک ہے۔ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

Leave a reply