اسرائیلی نیوکلیئر پلانٹ کے قریب فائرنگ کی اطلاعات
حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد لڑائی چھٹے روز بھی جاری ہے، اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، غزہ میں 12 سو کے قریب اموات ہو چکی ہیں،اب اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کرلی ، 3لاکھ صہیونی فوجی ، ٹینک اور بھاری فوجی سازوسامان سرحد پر پہنچادیا گیا، اسرائیل کی جانب سے کلسٹر بموں، کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے،غزہ کی مکمل ناکہ بندی کی گئی ہے،ایندھن کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہےبجلی کی پیداوار کا واحد پلانٹ بند ہو گیا ہے،اقوام متحدہ کے 11 ارکان، ہلال احمر اور ریڈ کراس کے 5 رضا کار بھی حملوں میں مارے گئے ہیں
الاقصیٰ ٹی وی کے مطابق غزہ کے حوالہ سے وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہیدوں کی تعداد 1200 ہو گئی ہے جبکہ پانچ ہزار سے زائد زخمی ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں تین لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جو کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں،بے گھر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،کل ایک دن میں 75 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہوئے،
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل جنگی قوانین کا احترام کرے،امریکا میں یہودی امریکیوں سے ملاقات کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے اسرائیلی وزیراعظم سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل غصے کے باوجود جنگی قوانین کا احترام کرے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے ایران کو بھی پیغام دیا کہ وہ خود کو اس جنگ سے دور رکھے
اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کی صورتحال تباہ کن ہو چکی ہے، غزہ میں خوراک،پانی کی فراہمی مسلسل کم ہو رہی ہے،بجلی بھی بندہو چکی ہے،
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر فاسفورس بم بھی برسائے ہیں،دوسری جانب اسرائیل کے ڈیمانا میں نیوکلیائی پلانٹ کے پاس فائرنگ کی بھی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر اسرائیلی نیو کلیئر پلانٹ کے قریب حملہ لبنان کی جانب سے کیا گیا ہے،اگر اس پلانٹ پر حماس یا حزب اللہ کا قبضہ ہو جاتا ہے تو یہ دنیا کے لئے بڑا خطرہ بن سکتا ہے، اسرائیل کی جانب سے نیوکلیئر پلانٹ کے پاس فائرنگ کے حوالہ سے مکمل خاموشی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی نیوکلیئر پلانٹ کے پاس فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز متحرک ہوئیں،فائرنگ کس نے کی ابھی تک سامنے نہیں آ سکا،
دوسری جانب بھارت نے اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان کیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے بھارتی شہریوں کی واپسی کے لئے آپریشن شروع کر رہے ہیں، جو لوگ واپس آنا چاہتے ہیں انکے لئے اسپیشل چارٹر فلائٹ کا انتظام کر رہے ہیں،ہم بھارتی شہریوں کی حفاظت کریں گے، بھارتی شہری رجسٹریشن کروائیں، اسکے بعد سب کو واپس لایا جائے گا، ممبئی میں اسرائیل کے قونصلٹ کے مطابق اسرائیل میں 20 ہزار کے قریب بھارتی شہری رہ رہے ہیں
دوسری جانب اے ایف پی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے حماس کے ساتھ یرغمال اسرائیلیوں کی رہائی کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے تا ہم ابھی تک مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،حماس نے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے،ترک صدر نے علاقائی رہنماؤں کے ساتھ بھی فون پر بات چیت کی،ترکی دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اورحماس کے ارکان کی میزبانی کرتا ہے
پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟
اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی
بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تسلیم کر لیا ہے کہ حماس کے حملے کی اطلاعات تھیں لیکن ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ حملہ اتنی شدت سے ہو گا، خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کو حملے کے بارے میں کچھ روز قبل اطلاع ملی تھی لیکن اسرائیل نے اسے نظر انداز کیا تھا،اسرائیل نے ملنے والی اطلاع کو اہمیت نہیں دی تھی،ترجمان اسرائیلی فوج ڈینیئل ہاگری کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے حماس کے اسرائیل پرحملے کے خفیہ اشارے مل گئے تھے مگر اتنے بڑے حملے کی تیاری ہو رہی ہے اس کی خبر نہ ہو سکی،