پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی عائد، 14 اگست کے بعد استعمال پر کتنے ہزار جرمانہ ہو گا؟ اہم خبر

0
85

وزیراعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگزکے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی کا اطلاق 14اگست سے ہوگا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک امین اسلم نے کہاکہ 14 اگست کے بعدپلاسٹک کے شاپنگ بیگزکےاستعمال پر جرمانہ ہوگا، شاپنگ بیگز استعمال کرنیوالوں پر50ہزار سے50لاکھ تک جرمانہ ہوسکے گا، اگریہی حالات رہےتو2050تک سمندرمیں مچھلیوں سےزیادہ شاپنگ بیگ ہونگے، پاکستان میں ہر سال 55 ارب پلاسٹک کےشاپنگ بیگ استعمال ہوتےہیں،

ملک امین اسلم نے کہاکہ اسلام آبادمیں 14اگست سےایک لاکھ بیگ مفت تقسیم کیےجائیں گے، واضح‌ رہے کہ پارلیمنٹ میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگائی جاچکی ہے. ماہرین نے اپنی رپورٹوں‌ میں‌ پلاسٹک سے متعلق کہا ہے کہ اس سے کینسر پھیل رہا ہے. پلاسٹک بیگز کی وجہ سے ماحولیات پر بھی گہرا اثر پڑ رہا ہے.

Leave a reply