وزیراعظم،آرمی چیف کا دورہ نوشکی،فوجی جوانوں سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوشکی کا دورہ کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، وفاقی و صوبائی وزراء بھی تھے ،
وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ نوشکی میں تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے نوجوانوں سے مصافحہ کیا اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم کو علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیر اعظم نے لازوال قربانیوں پر شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا وزیر اعظم نے فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، وزیر اعظم نے دہشتگردی کیخلاف جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بہادری کی تعریف کی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی قومی سطح پرحمایت کرتے رہیں گے بلوچستان میں ترقیاتی عمل کوسبوتاژ نہیں کرنے دیں گے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کے حقیقی پوٹینشل کو سامنے لائیں گی ،بلوچستان کےحقیقی پوٹینشل کومسلح افواج کے تعاون سے سامنے لائیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قبائلی عمائدین سے بھی بات چیت ہوئی ،وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف عمائدین کے تعاون کوسراہا ،اور کہا کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے،بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے لڑنے والے شہدا کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو مظاہرہ پاک فوج نے کیا دنیا میں مثال نہیں ملتی وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک افواج نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا میری فوج کے جوانوں اور ہیروز جنہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور باقی فیملز کی جانیں بچائیں جن کی طرف دہشت گرد جارہے تھے میں آپ کی اس بہادری پر آپ سب کو خاص طور پر آج خراج تحسین پیش کرتا ہوں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے کچھ اشیا کی قیمتیں کم کرسکتے ہیں لیکن تیل کی قیمت ہمارے بس میں نہیں تمام سیکٹرزسے کہتا ہوں کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں ،کسی جمہوری حکومت نے بلوچستان میں اتنے فنڈز نہیں لگائے جتنے ہم نے لگائے ہیں ہمارے قبائل اضلاع پیچھے رہ گئے ہیں ،ہمیں ان پر توجہ دینی ہوگی چین میں تھا تو دہشت گردی کے واقعات کا پتہ چلا یہی کہا تھا چین سے جاتے ہی بلوچستان کا دورہ کروں گا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے بیرونی فنڈنگ ہوتی ہے انتشا ر پھیلانے والوں کے پاس کچھ نہیں بچے گا،ہمیں اعتماد ہے پاکستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی ہمیں اپنےجوانوں پر پورا اعتماد ہے،بلوچستان میں اتنی ترقی ہوگی کہ دہشتگردوں کی کوئی بات نہیں سنے گا، پورا احساس ہے ہماراتنخواہ دارطبقہ تکلیف میں ہے،پوری کوشش ہے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کریں، جیسے جیسے معیشت بہترہوگی ،تنخواہوں میں اضافہ کرتے جائیں گے،چین زراعت کے شعبے میں معاونت کررہا ہے

وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

Shares: