وزیراعظم عمران خان کی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدوں کی خیالی عمارت زمین بوس ہوگئی ہے۔سراج الحق

0
39

سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدوں کی خیالی عمارت زمین بوس ہوگئی ہے۔

باغی ٹی وی :امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج نے لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے ہی وژن کے بحران کا شکار ہے۔ پہلے سے آزمائے ہوئے ٹولے نے ملک کو بحرانوں کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کو 22 کروڑ عوام کی نہیں اپنے کچھ پیاروں کے مفادات کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آٹے ، چینی کا بحران پید اکرنے والوں کو جانتے ہیں تو پھر اب کمیٹیاں بنانے کی کیا ضرورت ہے۔ وزیر اعظم کو واقعی احتساب میں دلچسپی ہوتی تو سب سے پہلے اپنے آپ کو اور وزراءکو احتساب کیلئے پیش کرتے.سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب تک خوف خدا رکھنے والی دیانتدار قیادت برسراقتدار نہیں آتی ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے۔ 72 سال میں ایک بار بھی اسلام کے عادلانہ نظام کو نہیں آزمایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے گیس، بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کی جائیں.
واضح‌ رہے کہ کل چار سدہ میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا تھا کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے والے ہیں. کیونکہ مہنگائی نے عوام کا مزید جینا حرام کر یا ہے.

Leave a reply