پنجاب کے سرکاری ملازمین کی موجیں، تنخواہ بڑھانے کا نوٹفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کی دوبارہ احتجاج کی دھمکی
0
39
pm shehbaaa

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 30 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نوٹیفکیشن وزیراعظم کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو فون کے بعد جاری کیا گیا،پنجاب حکومت نے سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں %5 اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹفکیشن کے مطابق تنخواہوں کی مد دیا جانے والا اضافہ ایڈ ہاک ہو گا۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا ،

تنخواہوں میں اضافے کا اعلان وزیراعلی پنجاب نے بجٹ میں کیا سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کر رکھا ہے سرکاری ملازمین بنیادی تنخواہ میں 30 فی صد اضافے کے خلاف 5 دن تک ہڑتال کی ، نوٹفکیشن جاری نہ ہونے کی صور ت میں پنجاب کے سرکاری ملازمین نے دوبارہ احتجاج کی دھمکی تھی،

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو فون کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کے بارے میں گفتگو کی، پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشنرز کی پینشن وفاق کے برابر کرنے پر گفتگو کی گئی، وزیراعلی پنجاب نے تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کروائی،

واضح رہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین نے سول سیکرٹریٹ کے باہر پانچ دن تک دھرنا دیا تھا، وزیراعظم کے مشیر ملک احمد خان کی یقین دہانی پر ملازمین نے دھرنا ختم کیا تھا، احتجاج میں خواتین بھی شریک تھیں پانچ دن تک سول سیکرٹریٹ کے اطراف کی سڑکیں بند رہی تھیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس عالم میں موجودہ تنخواہ پر گزارہ نہیں، اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز، اور مختلف محکموں کے ملازمین 5 روز سے سول سیکرٹریٹ کے سامنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ،انکا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت وفاقی کی طرز پر رننگ تنخواہوں میں اضافہ کرے، پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جبکہ وفاق نے ساڑھے سترہ فی صد کیا لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،

جماعت اسلامی نے سرکاری ملازمین کے مطالبات کی حمایت کر دی

تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

شفقت کی "شفقت” لڑکیوں کے لیے سگریٹ مہنگا۔۔۔۔ نوجوان کس حال میں؟

دوسری جانب سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم کیے چارروز گزر گئے لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، صدر بورڈ آف ریونیو یونین جہانگیر بھٹی کا کہنا ہے کہ مشیر وزیر اعظم ملک احمد خان کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا لیکن سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکشن جاری نہیں کیا اگر نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو دوبارہ پنجاب سول سیکرٹریٹ کے باہر آجائیں گےمطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے

notifi

Leave a reply