وزیراعظم شہباز شریف کی جمعرات کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا امکان ہے.

وزیراعظم شہباز شریف کی جمعرات کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات بلوچستان کے علاقے پشین میں متوقع ہے اور پاک ایران دوطرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملاقات کے لیے 18 مئی کو خصوصی طور پر بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

ایران کی جانب سے سرکاری حکام اور شہباز شریف مشترکہ طور پر ایران سے 100 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ پاکستان اس وقت ایران سے 200 میگاواٹ بجلی درآمد کر رہا ہے۔ بجلی کی درآمد کو 500 میگاواٹ تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایران پاکستان بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کرنے کا بھی امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
وزیراعظم ایرانی صدر کے ہمراہ ایران سے بجلی کی درآمد پر بریفنگ بھی دیں گے۔ اپران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں۔ ذرائع نےمزید بتایا کہ مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے جبکہ دیگر دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔

Shares: