لاہور: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل ہو گئے لہٰذا پورے ملک میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
باغی ٹی وی : وزیر اعظم نے یوم تکبیر پرخصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن 1998 میں وزیراعظم نواز شریف نے قیادت کے دلیرانہ شو میں دباؤ اور ترغیبات کو مسترد کر کے پاکستان کو دنیا کی ایٹمی طاقت بنا یا-
Today in 1998, PM Nawaz Sharif rejected pressures & inducements in a bold show of leadership & made Pakistan nuclear power of the world. Now we are resolved to turn it into an economic power. My gratitude to all those who helped make our defense invincible.
Youm-e-Takbir Mubarak
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 28, 2022
وزیر اعظم نے کہا کہ اب ہم اسے معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کا عزم کر چکے ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد کی۔
پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا ، شہباز شریف
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24برس مکمل ہو گئے تاہم اسی مناسبت سے آج پورے ملک میں یوم تکبیر قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اورملک بھر میں خصوصی تقریبات ہوں گی۔
جھکے تھے نہ کبھی جھکیں گے۔عالم اسلام کی پہلی جوہری طاقت بننے کے 24 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں آج ’’ یوم تکبیر‘‘۔بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کامیاب ایٹمی تجربات کئے۔#YoumeTakbeer pic.twitter.com/nO6iCzF7vY
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 28, 2022
واضح رہے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورمیں پاکستان نے 28مئی 1998ء کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے، جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا یوم تکبیر پرخصوصی پیغام
یوم تکبیر پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
24 سال قبل آج کے دن ہم نے ثابت کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے pic.twitter.com/znS43gymQX— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 28, 2022
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے یوم تکبیر پرخصوصی پیغام میں کہا گیا کہ یوم تکبیر پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں24 سال قبل آج کے دن ہم نے ثابت کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے-
نعرہ تکبیر تک کا سفر ، ازقلم :غنی محمود قصوری
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی طرز پر یوم تکبیر ملک بھر میں قومی جذبے سے منانے کی ہدایت کی تھی –
وزیراعظم نےوفاق، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ مل کر تقریبات کے انعقاد کی ہدایت کی تھی یوم تکبیر پر قومی تقریبات منانے کا آغاز 19 مئی سے ہوگا-
وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر یوم تکبیر کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، تعلیمی اداروں، طالب علموں اور نوجوانوں کو خاص طور پر ان تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا، وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں، وکلاء ، ڈاکٹر، میڈیا، محنت کش، سول سوسائٹی تنظیموں سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی تھی کہ وہ اس قومی دن کو قومی جذبے کے ساتھ منائیں-