وزیراعظم عمران خان کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارک باد

0
104

وزیراعظم عمران خان کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارک باد

باغی ٹی وی : ایسٹر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نےمسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایسٹرکےموقع پرمسیحی برادری کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسیحی شہریوں کوایسٹرمبارک ہو۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے بھی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں کی خوشیاں بانٹنا ہے۔ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کی مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش، پاکستان کے دفاع کیلئے مسیحی برادری نے گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔ ڈپٹی سپیکر نے بھی مسیحی برادری کو مبارکباد دی .

ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ موجودہ حکومت کی اوولین ترجیحات مین شامل ہے اور موجودہ حکومت اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں رہنے والی مسیح برادری کے جذبہ حب الوطنی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسیح برادری کی قومی ترقی میں بے مثال شرکت اور خدمات ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔

انہوں نے مسیحی برادری کو کرونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایسٹر کا تہوار منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیح اراکین پارلیمنٹ اور مسیح برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیح برادری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اقلیتی برادری کو مساوی حقوق دیتا ہے اور ان کے ساتھ میانہ روی سے پیش آنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کرونا وبا کے باعث مسیحی برادری سے کرونا ایس او پیز کے تحت ایسٹر منانے کی اپیل کی

Leave a reply