وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو متحرک کرنیکی ہدایت،اراکین اسمبلی کو دیا بڑا حکم

0
44

وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو متحرک کرنیکی ہدایت،اراکین اسمبلی کو دیا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی نے شرکت کی، وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کو حلقوں میں متحرک کرنے کی ہدایت کر دی

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس سے متعلق گائیڈلائن فراہم کی, وزیراعظم نے سیالکوٹ ٹیسٹ رن طرز کے فارمولے کی منظوری دے دی، نوجوانوں سے خصوصی خطاب کے فوری بعد ٹائیگرفورس آپریشنل ہوگی،

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے ٹائیگر فورس کے حوالہ سے اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی، وزیر اعظم  عمران خان نے اراکین اسمبلی کو کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی نگرانی کی ذمے داری سونپ دی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کیلئے عوام کی خدمت کا بہترین موقع ہے،موجودہ وقت اختلافات بھلا کر قوم کی خدمت کا تقاضا کرتا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے ہیں،ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر قیمتوں پر نظر رکھیں,یوٹیلٹی اسٹورز پر ملنے والی اشیاء کی بھی نگرانی کریں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹائیگر فورس اثاثہ ہے جو ہرمشکل میں کام آئے گی، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اپنے حلقے میں رہیں اور فورس کی نگرانی کریں، کرونا پر جلد قابو پا لیں گے، آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کر رہے ہیں،کاروبای سرگرمیاں اور بارڈر کو بھی احتیاط سے کھول رہے ہیں، کرونا سے پاکستانی معیشت کو بہت نقصان ہوا.

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس نے 14 اپریل سے فیلڈ میں کام شروع کرنا تھا مگر ابھی تک کام شروع نہیں کر سکی،ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی ، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اس فورس میں شامل ہو سکتے ہیں.

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان کورونا جیسی آفت سے نمٹنے کی کوششوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں اور ہماری کورونا ٹائیگر فورس جسے اس وباءسے جنم لینے والے مسائل کے خلاف جہاد کے لئے منظم کیا جا رہا ہے ، کا حصہ بنتے ہوئے بیماری کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری

Leave a reply