وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

0
33

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، متعدد وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ عید الاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد کے ڈی جی اور پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دے گی۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹس کی رپورٹ پیش کی جائے گی.
کابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ عید الاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کے علاوہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل کی تقری کی منظوری اور پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری بھی دے جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں تمام ڈویژن میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

دو روز قبل معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply