وزیراعظم شہبازشریف نے چین کی صف اول کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے.
وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر چین میں ہیں، جہاں ان کی چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی، اور کہا کہ دو کروڑ لوگوں کے شہر کراچی میں فراہمی آب کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔۔ سندھ حکومت کے ہمراہ چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوں۔
چینی کمپنیوں نے کراچی میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی، جب کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایم ایل ون اور دیگر منصوبوں میں دلچسپی لینے پر چینی سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی سے 10 ہزار میگاواٹ پیدا کرنے کا جامع پلان بنایا ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں بھی آپ کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، ایندھن کی لاگت کم کرکے تیل و گیس پر اٹھنے والےغیر ملکی زر مبادلہ کی بچت ہوگی، آپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات فروغ پائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کمپنی کو گوادر ہوائی اڈے پر کام رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے پر اصرار کیا، جس پر چینی کمپنی نے اگلے سال کی ابتدامیں ہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقینی دہانی کرا دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آگاہ ہوں ماضی میں بہت مسائل آئے ہیں جس پر ہم معذرت خواہ ہیں، اپریل 2022 کو اقتدار سنبھالنے کے بعد کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کئے، چینی کمپنیوں کوواجب الادا 160 ارب روپے کی ادائیگی کرچکے ہیں، 50 ارب روپے گزشتہ روز ادا کردیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 50 ارب روپے سے ریوالنگ فنڈ بنادیا گیا ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر سٹیٹ بینک نے ریوالونگ اکاﺅنٹ بنادیا ہے، ادائیگیوں کے ساتھ ہی مزید 50 ارب اس میں شامل ہوجائیں گے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چینی درآمدی کوئلے کی ادائیگیوں میں ماضی میں مسائل آئے، دیامیر بھاشا منصوبے میں اراضی کے حصول کے مسائل کو حل کریں گے، چینی بھائیوں، بہنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات پر بے حد دکھ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چینی باشندوں پر حملہ کرنے والے مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں مثالی سزا ملے گی، چینی باشندوں کی سکیورٹی کے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں، منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چینی بھائیوں بہنوں کی سلامتی اپنے بھائیوں بہنوں کی طرح ہمیں عزیز ہے، مہمند ڈیم سے متعلق بعض مسائل کیوں آئے ؟ معلوم کرکے حل کرائیں گے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے. وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ چین اور پاکستان کے مابین سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
.#PMShehbazinChina meets Xi Jinping President of the People's Republic of China. The meeting starts in Great Hall of the People Government office in Beijing. pic.twitter.com/y2eyh94DLO
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 2, 2022
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو) بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم چین میں صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وہ وزیراعظم لی کیچیانگ سے علیحدہ ملاقات کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کی چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیرِ اعظم کے دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہو گی۔
وزیرِ اعظم کا یہ دو روزہ سرکاری دورہ وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے۔وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران پر مشتمل وفد بھی دورہ چین میں وزیرِ اعظم کے ساتھ ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین تقرریاں اپنے وقت پر ہوں گی ۔ اور اس حوالے سے فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تاحال اعلیٰ ترین تقرریوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین تقرریوں کا اختیار وزیراعظم کا استحقاق ہے۔تاہم حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں میں غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے۔
ادھر سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلیٰ ترین تقرریوں کو آئندہ عام انتخابات تک موخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے
لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے
عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ
سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش