وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے درمیان ملاقات ہوئی ہے
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کو پاکستان کی جموں و کشمیر کیلئے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے،آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج آپ کا بارشوں سے متاثرہ افراد کے ساتھ ملاقات کے لیے یہاں آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں
وزیراعظم کا دورہ آزاد کشمیر،بارشوں سے نقصانات،مالی امداد کا اعلان
قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر مظفرآباد پہنچے تو مظفرآباد ہیلی پیڈ پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزیر اعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت سے آزاد کشمیر کے 8 افراد شہید ہوئے،بارشوں اور برفباری کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوئے،متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیر اعظم نےجاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس 20لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ زخمی افراد کو 5لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے،منہدم ہونے والے مکانات کیلئے 7لاکھ، جزوی تباہ ہونے والے مکانات کیلئے ساڑھے 3لاکھ دیئے جائیں گے،رقوم کی تقسیم شفاف انداز میں کی جائے گی،این ڈی ایم اے کی مدد سے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا،این ڈی ایم اے کو ہدایت کررہا ہوں کہ جہاں ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہو استعمال کریں، جہاں وزیراعظم آزاد کشمیر کہیں وہاں ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جائے، جموں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہمارے بھائی بہن مشکل کی اس گھڑی میں اپنے آپ کو اکیلے نہیں پائیں گے
ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی خواتین سولجرز نے کی قومی دفاع میں ایک نئی روایت قائم
خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعظم
قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار
یومِ خواتین مریم نواز کے نام، تحریر:محمد نورالہدیٰ
خواتین کو با اختیار بنا نے کیلیے صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام کرنا ہو گا،نیلوفر بختیار
عورت مارچ رکوانے کے لئے درخواست خارج
عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے
عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج
حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں








