وزیراعظم نے اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہوئے ہیں،شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہوئے ہیں،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسپیکر یا وزیراعظم کیا فیصلہ کرتے ہیں میں ان کے ساتھ ہوں ،جوکچھ ہورہا ہے وہ ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے،وزیراعظم سے آج بھی ملاقات ہوئی وہ پراعتماد ہیں،یہ میچ عمران خان جیتیں گے،22 اور 23 مارچ کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ہونا ہے،یہ دو ماہ سے لگے ہوئے تھے میچ تو ہونا ہی تھا، اپوزیشن نے 172 ارکان لانے ہیں،اسپیکر 14 دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں،
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منگل کو وزارت داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں جڑواں شہروں میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے مختلف مظاہروں اور جلوسوں کی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، جی ڈی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی، ایڈیشنل سیکرٹری سکیورٹی ایوب چوہدری اور اورآئی جی اسلام آباد احسن یونس بھی دورہ کے دوران وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ اس دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے جاری مظاہروں کو بھی کنٹرول روم سے مانیٹر کیا
واضح رہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی ہے ،ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی اسپیکر قومی اسمبلی 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہوں گے اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک پر 86 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں
ن لیگی رہنما، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ،اس موقع پر رانا ثناء اللہ،شازیہ مری بھی موجود تھے
فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری
وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ
آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک
آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل
کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان
بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک
تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان
علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ