وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا. وفاقی وزیر مریم اورنگزیب

0
36

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی مشاورت ہوئی ہے۔ جبکہ ٹوئٹر پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ایسی مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔ عوام، پارٹی، اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں۔ من گھڑت افواہ حقیقت نہیں۔ میڈیا بغیر تصدیق وزیراعظم سے متعلق خبریں نہ چلائے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اُس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے کہ جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا، عوام کے ذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو، اسی لئے فراڈیے کو کالا کنستر منہ پہ چڑھانا پڑتا ہے. مجرم ہو مجرم ہی رہو گے۔

اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم نےسماج ،اخلاق،سیاست ،معیشت تہس نہس کی، ذہنوں میں زہر گھولا، دلوں میں نفرت بھری، سیاست کو کو گندا، ملک کو مفلوج کیا۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بے شرم تم نے باجوہ کے کہنے پہ اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ اقتدار کی خاطر پنجاب اور پختونخواہ کے عوام کی تو ہین، نمائندوں کی تضحیک کی، ان کی منتخب اسمبلیاں تحلیل کردیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
انہوں نےکہا کہ ‏تم عدلیہ کو گالی دو، چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارو، دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکج لو، چیف جسٹس نے اگر آئین کی دستک نہیں بلکہ ساس کے خوف بچوں اور بیگمات کے مشورے سے تمہارے حق میں فیصلہ دیا تو یہ اب ہم ہونے نہیں دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے،‏کیا ساس ہے! داماد کے پوسٹرز پر جوتے برسانے والے کی ترجمان بن گئیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین اور عدل جب فارن ایجنٹ، داماد ، بیگمات، بچوں، ساس کے مشورے کی نذر ہو جائے تو ملک کو عمران جیسے فتنے، چور، جھوٹے، مہنگائی اور بے روزگاری بھگتنا پڑتی ہے۔ اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔

Leave a reply