وزیراعظم نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوری حل کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کرا دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کرا دیا. وزیراعظم شہباز شریف کے طلب کردہ ہنگامی اجلاس سے کراچی کے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ہو گیا. وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں رمضان المبارک کے دوران گیس کے دباؤ میں کمی، تعطل اور لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیراعظم نے سحر و افطار میں شہریوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی.

وزیراعظم نے حکام کو ماہ صیام کے دوران گیس فراہمی کے حوالے سے جامع حکمت عملی پنانے کی ہدایت کی.یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کراچی میں گیس فراہمی کی شکایات کا سخت نوٹس لیا تھا. اور وزیراعظم کے گزشتہ روز کے احکامات پر ہنگامی عمل درآمد بھی کیاگیا جمعرات کو منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کراچی میں گیس تعطل کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے وزیر اعظم نے گیس فراہمی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرنے اور کوئی کوتاہی نہ برتنے کی سخت ہدایت کی ہے.

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ پی ایم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی پارلیمنٹ سے منظوری پر مبارکباد پیش کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
پی ڈی ایم سربراہ نے وزیرِاعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کی سماعت پر بھی مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سے متعلق مشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت امن و امان سے متعلق گفتگو کی گئی۔

Comments are closed.