وزیراعظم سے پی پی اور ایم کیو ایم وفود کی الگ الگ ملاقات

0
30
mulqat

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وزیرِ اعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی اور رکن قومی اسمبلی علی موسی گیلانی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات میں یوسف رضا گیلانی نے وزیرِ اعظم کو ملک کے مشکل وقت میں شاندار قیادت فراہم کرنے اور ملکی معاشی صورتحال کی بہتری پر خراج تحسین پیش کیا.وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے ہر فیصلے میں ساتھ دیا جسکا بے حد مشکور ہوں.اتحادیوں کے تعاون کے بغیر حکومت ملکی معیشت کی بحالی کا مشکل کام کبھی اکیلے نہ کر سکتی تھی.

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نگراں وزیراعظم کے لئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا نام وزیر اعظم کو دے دیا، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کے ہمراہ آج وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں نگران حکومت کے قیام ،آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا، حیدرآباد یونیورسٹی کے سنگ بنیاد شہر قائد کے شہریوں کے لئے کے الیکٹرک کے ریٹس پر نظر ثانی اوردیگر امور پر بات چیت کی گئی، وفد کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر فاروق ستاراور وفاقی وزیر امین الحق شامل تھے،

Leave a reply