وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات
متحدہ عرب امارات کے سفیر، H.E. جناب حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی.وزیر اعظم نے یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان بھر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی اور سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فراہم کی جانے والی امداد اور اس حوالے سے فضائی راہداری کے قیام پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاكستان جناب شہباز شریف نے اپنے دفتر میں متحدہ عرب امارات كے سفیر جناب حمد عبید الزعابی كا استقبال كیا اور دونوں ملكوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تعاون اور دوطرفہ شراکت داری کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا pic.twitter.com/Pfn7GTvaP3
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) September 30, 2022
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گزشتہ پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ اقدار اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار
محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،