پاکستان ہمارا دوسرا گھر،عرب امارات کے سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

0
138

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں فیروز پور روڈ لاہور پر مبارک سینٹرکے پراجیکٹ پرجلد کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کیلئے بھرپور مدد پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اورسفیر کا شکریہ ادا کیا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھجوانے پر مشکور ہیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے۔ وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔ سیلاب زدگان کی بحالی و آبادکاری کے کام کی خودنگرانی کررہا ہوں۔ Dhabi گروپ کی جانب سے سٹیٹ آف دی آر ٹ مبارک سینٹرکے منصوبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے دل کی اتھا گہرائیوں سے مشکور ہیں۔ اس پراجیکٹ میں 7سٹار ہوٹل بھی شامل ہے،جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ٹھہرایا جائے گا۔ مبارک سینٹر اورقذافی سٹیڈیم کو لنک کیا جائے گا۔ منصوبہ بننے سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو قذافی سٹیڈیم آنے جانے میں بے پناہ سہولت ہوگی۔ ٹورنامنٹس کے دوران ٹریفک کی بندش سے نجات ملے گی اورٹریفک رواں دواں رہے گی۔مبارک سینٹرکے منصوبے کامیں نے اپنے سابقہ دور میں سنگ بنیاد رکھا۔ بدقسمتی سے (ن) لیگ کی حکومت نے سٹیٹ آف دی آرٹ اس منصوبے کوذاتی انا کی خاطر روکا۔ انشاء اللہ اب ہماری حکومت اس منصوبے کو تیز ی سے آگے بڑھائے گی،جس سے تجارتی اورمعاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے۔ پہلی فرصت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا۔

سفیر متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا کہ آپ کو متحدہ عرب امارات دورے کی دعوت دیتے ہیں۔ مبارک سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کیلئے ہم حاضر ہیں

سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

Leave a reply