وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی کی کارکردگی پراظہار برہمی کیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود وسائل کا مزید ضیاع کسی صورت قبول نہیں،پاکستانی باصلاحیت نوجوان شعبہ آئی ٹی میں وزگار کما رہے ہیں، وزیراعظم نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی فعال کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے کمیٹی میں وزیرآئی ،قانون،سرمایہ کاری، احد چیمہ، عفنان اللہ اور چیئرمین سی ڈی اے شامل ہوں گے،کمیٹی ایک ہفتے میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کو فعال کرنے کیلئے سفارشات پیش کرے،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کو بھی فوری طور پر فعال کیا جائے، بورڈ آف گورنرز میں متعلقہ شعبے کے ماہرین کی موجودگی یقینی بنائیں، پلاٹوں میں سرمایہ کاری کی بجائے ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ دی جائے،اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی اصلاحات اور فعالی میں تعطل قبول نہیں کرونگا،مسلم لیگ ن نے نوجوانوں کو آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے ہنر دینے کی بنیاد رکھی، عالمی وبا کے دوران نوجوانوں کو دیئے گئے لیپ ٹاپس سے لاکھوں افراد نے روزگار کمایا

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

Shares: