وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی کا شیڈول سامنے آ گیا
وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی سے 2 جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے روایتی بااعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم دورے کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے۔ عزت مآب صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ 2022-23 میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ،وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے، وزیراعظم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو ہدایات جاری کیں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے چار سال میں کٹوتیوں نے اعلی تعلیم پر منفی اثر ڈالا ہے، اس عمل کو ریورس کیا جائے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے اعلی تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں
یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا
فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات
پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا
اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا
رافیل اور ایف سولہ میدان جنگ میں آمنے سامنے ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات
خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا
ترکی اسرائیل کے لئے ایران سے بڑا خطرہ بن چکا ہے، موساد سربراہ
فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کی گرفتاری کے دوران مسکراہٹ، عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا