وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

0
90

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی : ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچنے پر ترک وزیردفاع اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم اور وفد کا پرتپاک استقبال کیاانقرہ ائیرپورٹ پروزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنےکے بعد شہبازشریف کا یہ پہلا دورہ ترکی ہے۔


دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امورپرتبادلہ خیال ہوگا وزیراعظم اور ترک صدر ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔


اس کے علاوہ پاکستان اور ترکی کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات ہوگی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکی کے ممتاز کاروباری افراد بھی ملاقات کریں گے۔

قبل ایں وزیراعظم شہباز شریف نے ترک خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان اور ترکی باہمی مفادات کے تمام معاملات میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، 7 دہائیوں میں پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے،جموں وکشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت پر ترک قیادت کے مشکور ہیں-


انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے،پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں،ترکی میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کارکمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کروں گا پاکستان میں توانائی ،ای کامرس،ایگروبیس انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں،

Leave a reply