وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے

0
37

وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اپنے دو روزہ سرکاری دورۂ چین پر بیجنگ پہنچ گئے بیجنگ ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا اعلیٰ چینی حکام کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے سعد رفیق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب،وزیر دفاعی پیداوار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی چین روانہ ہو گئے وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ وفد کا حصہ ہیں

11 اپریل 2022 کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف میں ازبکستان میں 16 ستمبر 2022 کو ملاقات ہوئی تھی کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کےانعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین راہنماؤں میں شامل ہیں

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے دونوں ممالک کے قائدین سدا بہار آزمودہ سٹرٹیجک کوآپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے ملاقاتوں اور اجلاسوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا دورے سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت متوقع ہے دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے سی پیک کے حوالے سے مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا گیارھواں اجلاس 27 اکتوبر 2022 کو منعقد ہوا تھا

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

روانگی سے قبل وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چین میں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہونگے،وسیع پیمانے پر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے متعلق بات ہوگی سی پیک جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے11ویں اجلاس کے تناظر میں منصوبے پر بات کی جائے گی، دونوں ممالک ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں کو شروع کرنے میں پُرعزم ہیں،ایم ایل ون سے دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے،تحریک انصاف کے دور میں ایک بھی صنعتی زون بھی مکمل نہیں ہو سکا، چین نے صنعتی ترقی کی بنیاد پر معاشی ترقی کی،اب سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کو فروغ دیں گے،سی پیک صنعتی تعاون روزگار کے نئے مواقع لائے گا، سی پیک کے تحت زرعی تعاون پر بات چیت ہوگی، سی پیک، پاک چین تعاون کا سنگِ میل بن گیا ہے،ملکی اور غیر ملکی حالات چاہے کچھ بھی ہوں، پاک چین دوستی نسل درنسل چلی آرہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے اس دورے کی کامیابی کے اثرات دور رس ہونگے،

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کادورہ چین انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔پچھلے چار سال میں سی پیک کے منصوبے تاخیرکاشکارہوئے ۔ سی پیک منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے

Leave a reply