مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ : آئرلینڈ کی سفیر اور وزیر مملکت کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ...

راولپنڈی سے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی اطلاعات

پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ...

9 مئی مقدمات، سپریم کورٹ کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کو...

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ نے کہاتھا آپ کی دوہری شہریت ہو اور وزیر بھی ہوں ، یہ نہیں ہوسکتا، آپ نے کہاتھا یہ نہیں ہوسکتا آپ کی دوہری شہریت ہو اور ملک کے فیصلے بھی کریں آج غیرملکی پاسپورٹ والوں کو کابینہ میں کیوں بٹھارکھا ہے؟ جن کا پاکستان میں کچھ نہیں، انہیں کابینہ میں بٹھا کر کیوں فیصلے کرا رہے ہیں ؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جن کا پاکستان میں کچھ نہیں، انہیں کابینہ میں بٹھا کر کیوں فیصلے کرا رہے ہیں ؟23 سب فارن فنڈنگ اکاونٹس کی پیداوار مشیروں اور وزیروں کا ٹولہ ہے جو تحفے میں عمران صاحب کو ملاہے

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنا ایک اوروعدہ پورا کرتے ہوئے معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ 5 معاونین خصوصی دوہری شہریت حامل ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈرہیں۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کے پاس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت ہے، معاون خصوصی نیشنل سیکورٹی ڈویژن معید یوسف کی امریکہ کی رہائش ہے۔ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر امریکی شہریت کے حامل ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب 75 کروڑ 28 لاکھ ہے۔

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

کابینہ ڈویژن کے مطابق معاون خصوصی پارلیمانی کوآرڈینشن ندیم افضل چن کی بھی دوہری شہریت نکلی، ان کے پاس کینڈین شہریت ہے۔کابینہ ڈویژن کے مطابق معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری بھی دوہری شہریت رکھتے ہیں، زلفی بخاری مستقل برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔ پاکستان میں 1300 کنال سے زائد اراضی کے مالک ہیں، اسلام آباد میں 34 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس ہیں، لندن میں 48 لاکھ 50 ہزار پاونڈ کی جائیداد کے بھی مالک ہیں، بیرون ملک 5 کمپنیوں کے شیئرز ہیں

وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan