وزیراعظم کا اعتماد ختم،وزرا کی تبدیلی کے بعد وزیراعلیٰ نے بھی استعفیٰ دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے اعتماد میں کمی آ گئی، وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا
بھارتی وزیراعظم مودی کے آبائی حلقے گجرات کے وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا ہے، گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے استعفیٰ کیوں دیا اسکی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں تا ہم کہا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ سے مودی خوش نہیں تھے، گجرات میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی میں اختلافات چل رہے تھے اور اس وجہ سے وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دیا ہے، ابھی تک انکا استعفیٰ منظور نہیں ہوا تا ہم یہی امکان ہے کہ استعفیٰ منظور کر لیا جائے گا، ابھی تک وزیراعلی کا کوئی دوسرا امیدوار بھی سامنے نہیں آیا ہے
بھارتی وزیراعظم مودی کے حلقے گجرات میں اگلے برس اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور الیکشن سے قبل کسی وزیراعلیٰ کو ہٹانا یا اس سے استعفیٰ لینا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وزیراعلیٰ نے کام نہیں کیا اور اسکی کارکردگی صحیح نہیں تھی،جس کی وجہ سے استعفیٰ لیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں میں جہاں بی جے پی کی سرکار ہے وہاں کوئی کام نہیں ہو رہے اسی وجہ سے پھر وزراء اعلیٰ کو بدل دیا جاتا ہے، اتراکھنڈ میں دو وزیر اعلی بدلے جا چکے ہیں کرناٹک میں بھی نئے وزیر اعلی کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ اتر پردیش میں یو گی آدتیہ ناتھ کو ہٹانے کی خبریں سامنے آئیں تا ہم بعد میں ان کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کو بھی ہٹانے کی خبریں آئیں لیکن انکو بھی تبدیل نہیں کیا گیا،
بھارتی میڈیا کے مطابق اگر حکومتیں اچھا کام کر رہی تھیں تو پھر وزیراعلیٰ کیوں تبدیل کئے گئے اور جا رہے،صرف وزراء اعلیٰ کو نہیں بلکہ وزیروں کو بھی ہٹایا گیا ہے اور نئے وزیر سامنے لائے گئے، کرونا میں وزیر صحت کی تعریف کی گئی پھر اسے ہٹا دیا گیا، وزیرتعلیم ، وزیر کھیل وزیر مواصلات کو بھی بدلا جا چکا ہے،
مُودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزہ،بھارت کی فلم انڈسٹری بی جے پی کے زیرعتاب،مقدمہ درج
بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا
لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی
لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص
کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟
کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت
کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا
مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی
لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد
بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کے گھر میں دھماکہ
پی ٹی آئی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی فنڈنگ لی،مریم نواز