وزیراعظم کل کریں گے لاہور میں اہم منصوبے کا افتتاح

0
34

وزیراعظم کل کریں گے لاہور میں اہم منصوبے کا افتتاح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بدھ کولاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلی میں کابینہ کے اہم اراکین سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ صحت کے جاری منصوبوں اور ہیلتھ کارڈ جاری ہونے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں کورونا سے نپٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان

ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان کو والٹن ائیرپورٹ کی جگہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کے منصوبے پر بریفنگ دی جائے گئی جبکہ وزیراعظم کو ریور راوی پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم کل پی ٹی آئی کے پہلے فلیگ شپ منصوبے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم عمران خان اپنے دورے میں پنجاب کابینہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاپنی حکومت کے پہلے انڈر پاس کی تعمیر کا سنگ بنیاد 18 مئی 2020 کو رکھا تھا۔ منصوبے پر مجموعی طو رپر ایک ارب 746 کروڑ اور تعمیراتی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 9 کروڑ روپے لگایا گیا۔ حکومت نے ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑکی خطیر رقم کی بچت کی اور تعمیراتی لاگت 96 کروڑ روپے تک جا پہنچی۔

انڈر پاس کی تعمیر کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی مگر 5 ڈیڈ لائن پر بھی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ پہلی ڈیڈ لائن 6 ستمبر2020، دوسری 15 ستمبر، تیسری 6 اکتوبر، چوتھی 15 اکتوبر اور پانچویں 30 اکتوبردی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے افتتاح کے لیے 20 نومبر کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن 20 نومبر کو بھی افتتاح نہ ہو سکا، اب کل وزیراعظم عمران خان 25 نومبر کو منصوبے کا افتتاح کریں گے

دورویہ انڈرپاس 540 میٹرطویل اور دونوں طرف سے دو دو لین پر مشتمل ہے۔ بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے اور منصوبے کے لئے 7 کنال اراضی ایکوائر کی گئی ہے۔

Leave a reply