ن لیگ "لندن لیگ” بن گئی، لندن میں دوسرا اجلاس طلب، "بیمارنواز” کریں گے صدارت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو لندن طلب کر لیا، لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے.
اجلاس میں مہنگائی پرحکومت کوایوان میں ٹف ٹائم دینےکی حکمت عملی طے ہوگی، خواجہ آصف،راناتنویر،ایازصادق و دیگر رہنماؤں کو برمنگھم پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے راناثنااللہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکیں گے
مسلم لیگ (ن) کامشاورتی اجلاس آئندہ ہفتےبرمنگھم میں ہوگا ،اجلاس میں نیب آرڈیننس ترمیمی بل سمیت اہم معاملات پرمشاورت ہو گی، اجلاس نواز شریف کی ہدایت پر بلایا گیا ہے. اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی.
ذرائع کے مطابق نواز شریف چاہتے ہیں کہ پارٹی رہنما ملک بھر میں ن لیگی ورکرز کو حکومت کے خلاف متحرک کریں اور تحریک چلائیں، شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ایوان کے اندر رہ کر احتجاج کیا جائے.
خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے ان کی طبیعت بدستور خراب ہے البتہ ترجمان مسلم لیگ ن نے پلیٹ لیٹس کے اتار چڑھاؤ بتانا بند کر دیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن کے مقامی کلینگ میں طبی معائنہ کیا گیا نواز شریف کی پی ای ٹی سکین رپورٹ کا نتیجہ رواں ہفتے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے لئے اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، صاحبزادے حسین نواز، لیگی عہدیدار ناصر بٹ اور دیگر معاونین بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر نواز شریف کے بیٹے حسین نوازکا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف کی طبعیت بدستور ناساز ہے اور ان کی رپورٹس میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف 8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظورکی تھی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی،،عدالت نے 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا تھا،عدالت نے کہا تھا کہ آٹھ ہفتے پورے ہونے پر مزید ضمانت چاہئے ہو تو پنجاب حکومت سے رجوع کریں،
خیال رہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے بعد نواز شریف کو علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے، تاہم ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ انھیں زیادہ بہتر علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جائے گا۔