مسلم لیگ نواز میں مشاورت کا فقدان

0
62

لیگی رہنماء علی گوہر گیلانی سے سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اپنے اس احتساب والے بیانیہ پر قائم ہیں تو انہوں نے کہا کہ جو ہماری وہ میٹنگ ہوئی تھی اس میں میاں صاحب نے جو بیان دیا تھا ہم اسی پر قائم ہیں اس پر صحافی نے کہا کہ کیا پارٹی میں مشاورت نہیں ہوتی ہے تو انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کے اسی بیانیہ سے اتفاق کرتا ہوں.


ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب معیشت اور ملکی مسائل کا حل نکالنا ہوگا کیونکہ اگر اب کی بار احتساب نہ ہوا تو پھر کل کو کوئی اور پروجکٹ آجائے گا لہذا اگر ایسے میں احتساب ہوجائے تو پھر ملک کی تقدیر بد ل جائے گی اور آئیندہ کسی کی جرات بھی نہیں ہوگی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نواز شریف کو ریلیف بھونڈے طریقے سے دیا گیا. مصطفیٰ نواز
کامران شاہد صاحب آئندہ وہ کردار دینا جو آن ائیر جا سکے عدنان جیلانی
نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟
توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
مسلم لیگ کے رہنماء نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور ہم اتحاد میں رہے ہیں‌اور جن لوگوں نے این آر او لیا ہے ان کا سب کو پتہ ہے ہم اگر نام نہ بھی لیں تو تو بھی عوام کو پتہ ہے کہ وہ کون لوگ ہیں لہذ ا ایسے میں ہمیں وقتی چیز کیلئے ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہئے کیونکہ یہ کوئی محض کام نہیں ہے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ آئیندہ کوئی وقت ایسا آئے کہ ہمیں یہ ضرورت پڑ جائے او ر اتحاد کرنا پڑ جائے تو ایسے میں بہتر یہی ہے کہ ایک دوسری کے ساتھ اختلاف کے باوجود عزت احترام کیا جائے اور بے بنیاد بات سے گریز کیا جائے.

Leave a reply