مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے تمام قومی و صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ ہاؤسز کا افتتاح کردیا گیا۔

این اے 119،این اے 124،این اے 126،این اے 127 کے صوبائی حلقوں اور یونین کونسل کی سطح پر مسلم لیگ ہاؤس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ہاؤس عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔مسلم لیگ ہاؤس کے قیام کا مقصد لوگوں کے مسائل کا حل اور سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ عوامی جماعت ہے اور خدمت کی سیاست کے منشور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کردار ادا کررہی ہے۔اہلیان لاہور 8 فروری کو کرسی کے نشان پر مہر لگا کر ہماری خدمت کی گواہی دیں گے۔

گیس نہ آنے کے باوجود بھی گیس کا بل عوام کی پہنچ سے باہر ہے،خالد نیک گجر
مرکزی مسلم لیگ کے رہنما و امیدوار پی پی 162 خالد نیک گجر نے کہا کہ جب تک عوامی نمائندوں کی رسائی پارلیمنٹ تک نہیں ہو گی تب تک عوام کے لیے ریلیف ملنا نا ممکن ہے غریب غربت کی چکی میں پس رہا ہے گیس نہ آنے کے باوجود بھی گیس کا بل عوام کی پہنچ سے باہر ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کے ساتھ میدان عمل میں آئی ہے .
khalid gujjar

پی پی 168 میں مسلم لیگ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر چوہدری عبدالرازق نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ موروثی سیاست کے آگے بند ہے موروثی سیاست کی وجہ سے حلقہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔ہمیں باپ بیٹے کی سیاست سے نکل کر نئے ذہن اور قابل نوجوانوں کو سیاسی میدان میں اتارنا ہوگا۔مرکزی مسلم لیگ الیکشن سے پہلے بھی حلقے میں خدمت کررہی تھی اور الیکشن کے بعد بھی عوام کے اندر موجود ہوگی۔ہماری اولین ترجیح ہی عوام کی خدمت کرنا اور کے مسائل کا حل نکالنا ہے۔ آج سرمایہ کی سیاست عروج پر ہے منڈیوں کی مانند یہاں انسانوں کی بولیاں لگ رہی ہیں ہم ان سب سے بالا تر ہو کر خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور محبت اور اتحاد کی سیاست کو فروغ دینا ہے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

 نماز جمعہ کے دوران ناخوشگوار واقعہ 

ہمارا نوجوان طبقہ حکومتی پالیسیوں سے مایوس ہوکر بیرون ممالک کا رخ کررہا ہے،طلحہ سعید
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر اور حلقہ این 122 سے قومی اسمبلی کے امیدوار حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ ملک کا نوجوان طبقہ حکومتی پالیسیوں سے مایوس ہوکر بیرون ممالک کا رخ کررہا ہے۔ پاکستان کے نوجوان ہر طرح کی صلاحیت سے مالا مال ہیں لیکن ہماری حکومتوں کی ترجیح ان لوگوں کو باہر بھیج کر معمولی زرمبادلہ کے حصول پر رہی ہے جس کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ رہا اور باقی دنیا ہماری اعلیٰ صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔مرکزی مسلم لیگ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملک سے باہر محض حصول روزگار کے لیے جانے کی حوصلہ شکنی کرے گی اور انہیں ملک کے اندر باعزت اور اعلیٰ روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ معاشرے کے لیے مفید شہری ثابت ہوں سکیں اور ان کی صلاحیتوں سے وطن کو کما حقہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں جاری انتخابی جلسے کارنز میٹنگ اور عوامی حلقوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی پی 156 کے امیدوار عبدالرحمن نقوی، ندیم باجوہ،محبوب عالم سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شریک تھیں۔
pmml

Shares: