وزیراعظم نے اہم شخصیات کو ملاقات میں بڑا حکم دے دیا

0
41

وزیراعظم نے اہم شخصیات کو ملاقات میں بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملاقات کی ہے

وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو منتخب ہونے مبارکباد دی۔وزیراعظم نے ملقات میں قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اعتماد کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بلوچستان اور قبائلی علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا، یہ وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث ثابت ہوگا، چیئرمین سینیٹ ایوان بالا کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔

چیئرمین سینیٹ انتخابات نتائج، اپوزیشن کے الزامات پر پریزائیڈنگ افسرکا اہم اعلان

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقاتوں میں بڑی یقین دہانی کروا دی

کاش حکومتی پیشکش مان لی ہوتی تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوتا،مولانا کا نواز اور زرداری کو فون

چیئرمین سینیٹ الیکشن نتائج، پی ڈی ایم کے لئے بری خبر

چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،زرداری حکومت پر نہیں بلکہ اپوزیشن پر بھاری رہے

قبل ازیں یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک نے سینیٹ چیئرمین کے الیکشن کی تصدیق شدہ کاپیاں حاصل کرنے کےلئے سیکریٹری سینیٹ کو خط لکھا ہے،چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے اعلان کیا تھا کہ ہم الیکشن ٹربیونل جائیں گے، پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گزشتہ روز الیکشن کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے پریذائیڈنگ آفیسر سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ ایک کمیٹی بنائیں لیکن آپ نے میری بات نہیں سنی ، یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں جب کہ جن ووٹوں کی بات کر رہے ہیں ان میں مہر خانے کے اندر لگی ہوئی ہے باہر نہیں لگی۔

واضح رہے کہ  چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے جبکہ عدالت بھی جانے کا اعلان کر رکھا ہے، عدالت میں رٹ دائر کی جائے گی جس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا

دن میں ووٹ کی چوری سمجھ سے باہر ہے، چودھری منظور

Leave a reply