اعتماد کا ووٹ،وزیراعظم نے اہم شخصیات کو ملاقات کیلیے ہنگامی طور پر بلا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ ،وزیراعظم آج تمام اتحادیوں سے الگ الگ ملاقات کریں گے
وزیراعظم ایم کیوایم، ق لیگ اور جی ڈے اے کے ارکان سے ملاقات کریں گے وزیراعظم کی اتحادیوں سے آج ڈھائی بجے سے 5 بجے تک ملاقاتیں ہوں گی ،وزیراعظم 5 بجے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور حکومتی اتحاد کی مضبوطی پر بات ہوگی وفاقی وزرا اور اہم پی ٹی آئی ارکان ملاقاتوں میں شریک ہوں گے
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی۔ عثمان بزدار آج اسلام آباد میں ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انشاء اللہ اراکین قومی اسمبلی کل وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار اراکین قومی اسمبلی سے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے مشاورت کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ رات پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اراکین قومی اسمبلی کو عشائیہ دیا، جس میں گورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، حماد اظہر، فواد چودھری، زرتاج گل، چیف وہیپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس میں سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں ،یہ یکجا ہوگئے ہیں ، یہ فرار کی سیاست کرتے ہیں ہم اس فرار کی سیاست کو دفن کرکے دم لیں گے ،وزیراعظم کا حوصلہ ہے ارکان کی باتیں سنتےہیں ،اگرارکان ناراض تھے تو کھل کر چلےجاتے،
اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری
وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف
سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟
سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم
کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا
سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا
کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول
کھینچ کے رکھو تان کے رکھو بوریا بستر باندھ کے رکھو،اپوزیشن کے اسمبلی میں نعرے
سینیٹ میں پی ڈی ایم کی کامیابی، نواز شریف کریں گے آج اہم اعلان
آصف زرداری کا نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، بڑا فیصلہ کرلیا
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک
اعتماد کا ووٹ،قومی اسمبلی اجلاس کب ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا
مریم نواز کی اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات طے
ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال
یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان
چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان
سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”
مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا
وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں