وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پاکستان سے بھاگنے والے ہیں؟ اہم شخصیت کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رنگ روڈسکینڈل فیکٹ فائینڈنگ رپورٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ بے ضابطگیاں نہیں، 25 ارب سے زائد کا ڈاکہ ہے اور عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا،رنگ روڈ کے تمام فیصلے عمران خان صاحب کے حکم پہ عثمان بزدار صاحب نے اپنے دستخطوں سے کئے، اب بلاامتیاز انکوائری کا تماشہ؟ رنگ روڈ سیکنڈل کے سربراہ اور سہولت کار عمران خان اور عثمان بزدار ہیں ،دونوں کے نام باہر بھاگنے سے ای سی ایل میں ڈالنے چاہئیں
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عید کے تیسرے دن دفاتر کھول کر عمران خان اور عثمان بزدار صاحب کے باہر بھاگنے سے پہلے ای سی ایل ، بلیک لسٹ اور پرسن ناٹ اِن لسٹ پہ ڈالا جائے ،مسلم لیگ (ن) کے اربوں کھربوں کے منصوبوں کو کھنگالنے کے باوجود ایک روپے کی کرپشن ملی، نہ کک بیکس اور نہ ہی بدعنوانی،عمران صاحب کے دور میں کرپشن ، بدعنوانی، کک بیکس، رینٹ سیکرز، ایل این جی، آٹا چینی چوری کی وجہ سے عوام غریب اور بے روزگار ہو رہی ہے
قبل ازیں مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی اور کہا کہ مسلم لیگ(ن) بزدار حکومت کی انکوائری رپورٹ کو مکمل مسترد کرتی ہے،عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کی انکوائری رپورٹ خانہ پوری قراردے دی
اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان
اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
مافیازکا مقابلہ کرکے جیت کردکھاؤں گا،وزیراعظم
جو کام نہیں کرے گا، بدل دیا جائے گا، وزیراعظم ایک بار پھر کابینہ بدلنے کو تیار
آج تک مخالف سے نا انصافی نہیں کی توجہانگیرترین سے کیسے کرسکتا ہوں؟ وزیراعظم
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری چیف سیکرٹری نہیں کرسکتے ،راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل نیب کیس ہے ،نیب کو کیس بھیجے ،عثمان بزدار اور اس کے حواریوں کے خلاف کیس چلایا جائے ، عمران خان کی ناک کے نیچے کرپشن کی جس کے تانے بانے وزیر اعظم ہاؤس سے ملتے ہیں جس طریقے سے زمین خریدی اور سلمان شاہ نے اسکی منظوری دی کیا وزیر اعظم کو علم نہیں معاوضہ من پسند کو دیا سڑک کو ان علاقوں سے گزارا جہاں عمران خان کے دوست و مشیر وہاں رہتے ہیں غلام سرور اور زلفی بخاری کو فوری برطرف کیا جائے اور ان سے استعفے لئے جائیں








