وزیراعظم سے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،سینیٹ الیکشن بارے کیا ہوئی بات؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں
وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال اورترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیٹ انتخاب کی تیاریوں سے وزیراعظم عمران خان کوآگاہ کیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کی صوبائی کابینہ کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ تمام اراکین پارلیمنٹ ایک ہیں ،
وزیراعظم کوپسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ تمام شہروں کیلئے یکساں ترقی کی پالیسی اختیار کی،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی کہ عوامی ریلیف کےمنصوبوں کوجلد مکمل کیا جائے،
وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران جیلانی پارک لاہور میں اربن فاریسٹ کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وزیر اعظم کو لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
ماحولیاتی تحفظ کے لیے ابتدائی طور پر 51 اربن فاریسٹ سائٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیشرفت پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی، سبزی منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور آٹے کی قیمت میں کمی لانے کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا