باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں اہم آئینی،قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اور پارلیمانی معاملات پر مشاورت کی گئی،بابر اعوان نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی
وزیراعظم نے پیرسے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے،
بابر اعوان کی وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التوابلز پر بھی بریفنگ دی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کےلیے کیے گئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا،
واضح رہے کہ سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹرشہزاد وسیم کے بیان پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے منظور شدہ بلوں کو مسترد کردیا تھا اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی وزارت خارجہ میں نہیں بنتی۔
ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا
ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟
ایف اے ٹی ایف میں بھی پاکستان کو کامیابی حاصل ہو گی ،وزیر خارجہ
ذرائع کےمطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا اوراپوزیشن نے وقفہ سوالات مؤخر کرنے پر ایوان میں احتجاج کیا اور واک آؤٹ کیا۔اس موقع پر سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ وقفہ سوالات مؤخر کرنا درست عمل نہیں ہے۔
سابق چیئرمین رضاربانی کا کہنا تھا کہ جب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق بل بلڈوز کرنا ہی ہے تو سوالات کو مؤخر کیوں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب سے کیوں بھاگ رہی ہے۔
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
سینیٹ میں اپوزیشن کی طرف سے ایف اے ٹی ایف بل کے مسترد ہونے کی خبرسب سے پہلے معروف رپورٹرصدیق جان نے دی ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنے مفاد کی خاطر قومی مفاد کو قربان کردیا اوردوبلوں کو جو قومی اسمبلی سے پاس ہوئے تھے مسترد کردیا ہے
ایف اے ٹی ایف کوکوئی حق نہیں کسی ملک کوگرے یا بلیک لسٹ کرے،رحمان ملک