پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور چائنہ کوسٹ گارڈ کے درمیان دوسری اعلیٰ سطحی میٹنگ24 اپریل 2024 کو بیجنگ چین میں منعقد ہوئی
اجلاس کی مشترکہ صدارت ڈائریکٹر جنرل پی ایم ایس اے ریئر ایڈمرل امتیاز علی اور ڈی جی چائنا کوسٹ گارڈ میجر جنرل یو ژونگ نے کی،پاکستان اور چین دونوں ممالک کے مابین بحری تعاون کو مضبوط بنانے کے مسلسل عزم پر زور دیاگیا۔2019 میں دستخط کیے گئے میری ٹائم لا انفورسمنٹ کوآپریشن اینڈ ایکسچینج کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت پر روشنی ڈالی گئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا،دونوں ممالک نے بحری تعاون کو گہرا کرنے، علاقائی سلامتی کو بڑھانے اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں 2025 کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا،جس میں باہمی اعلیٰ سطح کے دورے، درمیانی درجے کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تربیت، اور مشترکہ بحری مشقیں شامل ہیں،دونوں فریق بحری قانون کے نفاذ، معلومات کے تبادلے اور ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کو مضبوط بناتے رہیں گے۔جو آپریشنل انٹرآپریبلٹی اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف
چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم
قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا
ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ
سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے