پاکستان نرسنگ کونسل کے رولز،ریگولیشنز کوجلدازجلد بنایا جائے،کمیٹی کی ہدایت

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن کا اجلاس سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

کمیٹی اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973 کی مبینہ خلاف ورزی, PNCA ملازمین کی جانب سے قائم کردہ بوگس اداروں کے ذریعے نرسنگ کے ہزاروں طلباء کے مستقبل کی تباہی، بدعنوانی اور غیر قانونی تقرریوں سے متعلق پبلک پیٹیشن پر غور کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل کی تشکیل اور کام میرٹ کے مطابق ہو۔پی این سی اے میں رجسٹرار کی تقرری پر بحث کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ تقرریوں اور ترقیوں کے حوالے سے پی این سی اے ہی مجاز اتھارٹی ہے اور کسی قسم کی تقرری کیلیے ایسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رجوع کرنا ضروری نہ ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ نے بھی اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ پی این سی اے ایک خودمختار ادارہ ہے اور تقرریوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کاروائی کا اصولی طور پر مجاز ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سروسز کے اندر نرسنگ کا بنیادی کردار ہے اور پاکستان کے اندر کوالٹی نرسنگ کا فقدان پایا جاتا ہے۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت جیسے معاملات کو صرف حکومتی تحویل میں ہونا چاہیے اور پرائیویٹ سیکٹر کو ان فیلڈز میں نہیں آنے دینا چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ڈاکٹر ہونے کے ناطے بتا سکتا ہوں کہ پاکستان میں نرسنگ کے معیار کی صورت حال قابل رحم ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ نجی نرسنگ اسکولز میں زیر تعلیم نرسنگ سٹوڈنٹس کی ٹریننگ کونسے ہسپتالوں میں کی جاتی ہیں جس پر حکام نے بتایا کہ نجی نرسنگ اسکولز اور کالجز اپنے سٹوڈنٹس کو سرکاری ہسپتالوں میں ٹریننگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

نشہ نہ ملا تو سفاک باپ نے چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

پارلیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ، پریذیڈنٹ پی این سی اے نے کہا کہ پی این سی اے سے منسلک نرسنگ کالجز کی تفصیل ویبسائٹ پر ڈالنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ طلباء کو سہی معلومات فراہم کی جا سکیں۔ پریذیڈنٹ پی این سی اے نے ادارے کے سربراہ کے طور پر درپیش مسائل کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ پی این سی اے میں اسسٹنٹ رجسٹرار کی آسامی پر پولی کلینک سے ڈیپوٹیشن پر آئی آفیسر کے حوالے سے تفصیلی غور کے بعد کمیٹی نے صدر پی این سی اے کی جانب سے آفیسر کو پولی کلینک واپس بھیجے جانے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ وائس پریذیڈنٹ پی این سی اے کی جانب سے پریذیڈنٹ پی این سی اے کو دھمکی آمیز فون کال پر دائر کی جانے والی ایف آئی آر اور انٹرنیٹ ٹرولنگ پر ایف آئی اے کو کی جانے والی شکایت پر کاروائی کے حوالے سے آگاہ کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے حکام سے آئندہ اجلاس تک جواب طلب کر لیا گیا۔ کمیٹی نے پریذیڈنٹ پی این سی اے کے رجسٹرار کو معطل کئے جانے کے فیصلے کی بھی توثیق کر دی۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکریٹری ہیلتھ کو ہدایات دیں کہ پاکستان نرسنگ کونسل کے رولز اور ریگولیشنز کو جلد از جلد بنایا جائے۔ چیئرمین کمیٹی نے مزید ہدایت دی کہ رجسٹرڈ کالجز اور اُنسے جڑے ہسپتالوں کی لسٹ کمیٹی کو فراہم کی جائے اور 13000 نرسز کی بغیر ٹریننگ غیر قانونی طور پر پریکٹس کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی جائے۔

Shares: