شادی شدہ خاتو ن پولیس اہلکار سے زبردستی شادی کی کوشش، خاتون کے شوہر پر حملہ کرنے کے جرم میں آئی پی ایس آفیسر کو معطل کر دیا گیا ہے

واقعہ بھارت کا ہے جہاں ایک آئی پی ایس افسر اتمراؤ نے ایک خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ دوستی کی، رنگ رلیاں منائیں اور پھر اسکے ساتھ شادی کی کوشش کی، حالانکہ اس خاتون کے دو بچے بھی ہیں اور شوہر بھی ہے، ایک روز اتم راؤ نشے کی حالت میں خاتون کے گھر میں گھس گیا اور کہا کہ میں نے اس سے شادی کرنی ہے، خاتون کے شوہر نے جب اسے گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کی تو اتم راؤ نے خاتون کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا،آئی پی ایس ،پولیس افسر اتمراؤ کے خلاف شکایات پر محکمے نے کاروائی کی ہے اور اسے معطل کر دیا ہے،

اتم راؤ اڈیشہ میں فائر سروسز اور ہوم گارڈز کے محکمہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اتم راؤ کا خاتون کے ساتھ جسمانی تعلق بھی قائم تھا،پولیس حکام کے مطابق اتم راؤ نشے کی حالت میں خاتون کے گھر گھسا، سامان کی توڑ پھوڑ کی خاتون کو گھر سے گھسیٹ کر باہر لانے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ اس سے شادی کرے گا،خاتون بھی پولیس انسپکٹر ہے اور اطلاعات کے مطابق اس کا پانچ سال سے اتم راؤ کے ساتھ تعلقات قائم تھے،آئی پی ایس افسر اتم راؤ بھی شادی شدہ ہے تا ہم وہ اس خاتو ن سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، پولیس نے اتم راؤ کو گرفتار کر لیا ہے.خاتون کے شوہر نے بھی اتم راؤ کے خلاف درخواست دے دی ہے، اتم راؤ کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا اور اسے علاقہ نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کرے گی

اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

Shares: