پولیس اہلکاروں کے لیے خوشخبری، 24 گھنٹے کروناویکسینیشن کا آغاز

0
31

پولیس اہلکاروں کے لیے 24 گھنٹے کروناویکسینیشن کا آغاز؛ سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے ایکسپو سینٹرمیں خصوصی ڈیسک قائم

کراچی: پولیس افسران اوراہلکاروں کی مختلف شفٹوں اور حالات میں ڈیوٹی کے پیش نظر سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں پولیس افسران واہلکاروں کے لئے 24 گھنٹے کرونا ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی ہدایات پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں ایکسپو سینٹر کراچی میں پولیس اہلکاروں کے لیے16 خصوصی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے بذات خود ایکسپو سینٹر میں قائم خصوصی ڈیسک کا دورہ کیا اور کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے اس موقع پر کہا کہ پولیس افسران واہلکاروں کی سہولت کی خاطر سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں تا کہ پولیس اہلکار اپنی سہولت کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا سکیں اور اس مہلک وباء سے خود کو بچا سکیں۔

Leave a reply