کراچی: عزیزآباد پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے پستول نکالنے سے قبل ہی پھرتی دکھا دی۔ ملزم کو قابو کرکے زمین پر لٹا دیا۔ اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں سڑک پر گشت پر معمور اہلکاروں کو ایک مشتبہ شخص کو روکتے دیکھا، اہلکار جیسے ہی پوچھ گچھ کرنے لگے ملزم نے نیفے میں سے پستول نکال لی۔ پولیس اہلکار نے تیزی سے رائفل کی نوک ملزم پر رکھ دی دوسرے اہلکار نے فوری طور پر ملزم کا پستول زمین سے اٹھایا اور رکھ لیا۔ پولیس اہلکار نے ملزم پر تشدد بھی کیا۔ اس حوالے سے متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چار ملزمان عزیزآباد بلاک ٹو میں شہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے، کارروائی کے بعد 2 ملزمان فرار ہوگئے، 2 ملزمان کو گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے الگ الگ مقامات سے گرفتار کیا۔

Shares: