اسلم ابڑو کے بھائی کا قتل،پولیس گاڑی مالک تک پہنچ گئی

گاڑی میں سوار افراد جیکب آباد جانے کے لیے نکلے تھے
0
35
akram abro

شہر قائد کراچی میں گزشتہ روز قتل ہونیوالے رکن اسمبلی کے بھائی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک تک پہنچ گئی ہے،

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں جو گاڑی استعمال کی گئی وہ قانونی اور کئی بار فروخت ہو چکی ہے، گاڑی جس شخص کے استعمال میں تھی اسکو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے اب تک اس کیس میں مجموعی طور پر دو افراد کو گرفتار کیا ہے، جن سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی شاخسانہ ہے

پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس ٹارگٹ کلنگ میں موٹر سائیکل، کار سوار ملزمان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے تربیت یافتہ ملزمان نے مہارت سے گاڑی کو گھیر کر حملہ کیا اکرم ابڑو سمیت گاڑی میں سوار افراد جیکب آباد جانے کے لیے نکلے تھے

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور کی ایم پی اے اسلم ابڑو کے گھر آمد ہوئی،فریال تالپور نے رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو سے ان کے بھائی اور بھتیجے کے بہیمانہ قتل پر افسوس و یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پوری پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ،اس موقعے پر صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، سعید غنی، اور امتیاز شیخ ، سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال، وزیراعلیٰ کے مشیر اعجاز جکھرانی اور پارٹی رہنما شیراز راجپر بھی موجود تھے

Leave a reply