پولیس کا جبری شادی کی تقریب پر چھاپہ

0
28

عمرکوٹ کے گاؤں حویلی میں ویمن پولیس نے شادی کی تقریب میں کارروائی کی ہے جس کے بارے میں خاتون ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب جبری طور پر منعقد کی گئی۔ پولیس نے دولہا، دلہن اور نکاح خواں کو گرفتار کرکے شادی رکوا دی ہے جبکہ عمرکوٹ کے علاقے نیو چھوڑ میں کم عمر لڑکے اور لڑکی کی شادی کے دوران ویمن پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس نے دولہا یاسین ساند کو گرفتار کرکے دلہن کو بازیاب کروا کر تحویل میں لے لیا ہے۔

جبکہ خاتون ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی کم عمر لڑکی کو سیف ہاؤس رکھا گیا ہے، عمرکوٹ پولیس نے نکاح خواں مولوی عبدالحفیظ اور سہولتکار دین محمد اور قادربخش کو بھی گرفتار کرلیا ہے تاہم اس واقعہ کا مقدمہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج
ویمن پولیس نے واقعہ کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ دولہا اور دلہن کو نیوچھوڑ کے گائون حویلی سے شادی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکی کی عمر 14 سے 15 سال بتائی جاتی ہے اور اس کا شناختی کارڈ بھی نہیں بنا ہے۔

Leave a reply