گلاب دیوی ہسپتال اور ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر سےچھینا جھپٹی کرنے والا متحرک گروہ گرفتار کر لیا گیا
نصیر آباد پولیس نےکارروائی کی2 رکنی متحرک سنیچر گروہ گرفتار کیا گیا،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے خان کالونی فیروز پور روڈ سے گرفتار کیا گیا،ملزم گلاب دیوی ہسپتال کے گیٹ اور ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہرسے شہریوں سے نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے ،ملزمان مصور، صابر چوری ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزم سے چھینی گئی 3 لاکھ 5 ہزار نقدی و اسلحہ برآمد کر لیا گیا
سٹریٹ کرائم میں ملوث ریکارڈیافتہ دتہ گینگ گرفتار کر لیا گیا،گلشن راوی پولیس نے کارروائی کی ،سٹریٹ کرائم میں ملوث دتہ گینگ کے 2 ارکان سرغنہ الله دتہ عرف دتہ اور زمان گرفتار کر لئے گئے،دتہ گینگ ڈکیتی۔راہزنی۔جھپٹا۔موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔ملزمان سے سندر۔چوہنگ۔جنوبی چھاؤنی۔وحدت کالونی۔نولکھا۔نواب ٹاؤن۔رائیونڈ۔سبزہ زار میں درج مقدمات ٹریس ہوئے ہیں،گینگ کے قبضہ سے مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد ہوا ہے،ملزمان کے قبضہ سے 02 پستول و گولیاں۔چھینی گئیں 05 موٹرسائیکلیں۔03 رکشہ برآمد کئے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے،
شراب فروشی کرنیوالا ہیڈ کانسٹیبل لطیف رضا رنگے ہاتھوں گرفتار
دوسری جانب تھانہ سبزہ زار پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل لطیف رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او قمر عباس کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے مختلف علاقوں میں شراب فروشی کا مذموم کام کر رہا تھا،مخبر خاص کی اطلاع پر گرفتار کر کے ہزاروں روپے مالیت کی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں یہ محکمہ پر ایک کالادھبہ ہیں،ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کے ویژن پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں غیر قانونی کام کرنے والا حوالات میں جاۓ گا،
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے
جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی
دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار
عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی
کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں