پولیس مقابلے کے بعد ڈکیت گینگ کا رکن زخمی حالت میں گرفتار
ہوسڑی پولیس کا ڈکیت گروہ سے مقابلہ، 1 ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا گیا،.ہوسڑی پولیس کا ہوسڑی شاخ واٹر مشین کے قریب ڈکیت گروہ سے مقابلہ ہوا، پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار جبکہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے زیر حراست زخمی ملزم کی شناخت نصیر پڑھیار کے نام سے ہوئی .ڈکیت گروہ کسی بڑی واردات کے ارادے سے گھوم رہے تھے جہاں پولیس کو دیکھ کر گھبراہٹ کا مظاہرہ کیا اور فرار کی کوشش کی جس پر پولیس نے ملزمان کو حراست میں لینے کی کوشش کی اور ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم گرفتار ہوا اور دوسرے 2 ملزمان موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگئے زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا
دوسری جانب شہر قائد کراچی میں سرسید پولیس کی اسٹریٹ کرائم، منشیات اور گٹکاماوا فروشوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہیں، سرسید پولیس نے 4 مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار کر لیے ،اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان پرویز عرف حقہ ، منیر خان ، محمد مدثر عرف نومی اور احمد نواز کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جنکے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 2 عدد موٹر سائیکل اور نان چپاتی کیبن وغیرہ برآمد کر لئے گئے، ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ اسٹریٹ کرائم سمیت بینک سے پینشنز لیکر نکلنے والے معمر شہریوں کو لوٹتے تھے ،دوسری کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان صمد علی ، عدنان اور فیصل گرفتار ہوئے جنکے قبضے سے چرس اور موٹر سائیکل برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ،تیسری کاروائی میں گٹکا ماوا فروش ملزم فدا حسین ولد محمد بخش کو گرفتار کر لیا گیا جسکے قبضے سے تیار گٹکاماوا اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی جبکہ ایک مزید کارروائی میں موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ملزمان شاہ ویز اور پاسبان گرفتار ہوئے جبکے قبضے سے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل 125 برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے
واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف
شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان
لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس لے لیا،
کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی