فیض آباد ہنگامہ آرائی; پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کردیئے

0
37

فیض آباد ہنگامہ آرائی; پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر دیئے ہیں.

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ اور عمران خان کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے خلاف فیض آباد کے مقام پر ہنگامہ آرائی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں 24 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں پی ٹی آئی رہنما علی احمد اعوان، عامر محمود کیانی، واصف قیوم سمیت چودھری شعیب شامل ہیں۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

مقدمے میں درج کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس اور ایف سی اہل کاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور ملزمان کے پتھراؤ سے 9 ایف سی، 5 پولیس ملازمین زخمی ہوئے ۔ واضح رہے کہ پولیس نےاحتجاج کرنے والے 30 افراد کو گرفتار کر رکھا ہے۔ جبکہ دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ؛ اسلام آباد میں تمام سڑکیں آمدو رفت کے لئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
ترجمان کے مطابق؛ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔ اور شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پکار 15 پر دیں۔ جبکہ اسلام آباد میں راستوں کے بارے ایف ایم 92.4 پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

Leave a reply