پوری دنیا جانتی ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری ہے، لطیف کھوسہ

پوری دنیا جانتی ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری ہے، لطیف کھوسہ
پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری ہے،

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں آصف زرداری نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا،آصف زرداری کی سیاسی بصیرت ہے کہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو جمع کیا،ق لیگی رہنما آصف زرداری کے ساتھ تھے انہیں مبارکباد دے رہے تھے،ق لیگی رہنما وں کی سیاسی بصیرت ایک دم سے دھڑام ہوگئی،سپریم کورٹ نے آئین اور قانون کی بالادستی قائم کی،سپریم کورٹ نے صدر اور اسپیکرکی رولنگ کو غیر آئینی قراردے دیا بلاول بھٹو بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دئیے،عمران خان نے جو کوشش کی وہ ناکام ہوگئی سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی بالادستی پر مہروثبت ہے،

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نےوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ،آئین کی بالا دستی کے لیے نظریہ ضرورت کو دفن کرنا ضروری تھا عدالت کا فیصلہ سب کے لیے پیغام ہے کہ آئین سے بالاتر کوئی بھی نہیں، اسپیکر کی رولنگ اور اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل غیر آئینی تھا،شکست سے بچنے کے لیے آئین کی ایک نہیں 3 بار خلاف ورزی کی گئی،تحریک انصاف آئین کی اہمیت سے واقف ہی نہیں،

پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی اور خوش آئند ہے ، اب کوئی آئین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جر ات بھی نہیں کر سکتا،کل حکومت کا گھر جانے کا آخری روز ہے، وقت ہے ،مستعفی ہوکر خود ہی گھر چلے جائیں،

پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی تھا سپریم کورٹ نے آئین کی سربلندی کا فیصلہ سنایا ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد غیر یقینی صورتحال میں بہتری آئی،معاشی پالیسی میں استحکام سے معیشت میں بہتری آئے گی،اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہت بہتری آئی ہے،سرمایہ کار پھر ملک میں پیسہ لگانے کے لیے تیار ہورہے ہیں عمران خان کا کل تک جانے کا موڈ نہیں لگ رہا کل اسمبلی کے اجلاس کے بعد عمران خان کو گھر بھیجیں گے،

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امید ہے عمران نیازی کھلے دل سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کریں گے امید ہے عمران خان بحیثیت قائد حزب اختلاف اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، توقع ہے حکومت اور اپوزیشن ملکر معیشت کی بحالی کے لیے کام کریں گے

دوسری جانب ن لیگی منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے پر ایک گروپ خوشیاں منا رہا ہے اور ایک غوروفکر کررہا ہے،اگر فیصلہ نئے انتخابات کا آتا تو زیادہ احسن تھا شہباز شریف اور زرداری کا ایک دم قریب ہونا باہر سے کسی بڑے کی ہدایت ہے،بچوں کی طرح فضل الرحمان کے دائیں بائیں بیٹھ گئے ہماری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اب بھی ہیں اور کھڑے رہیں گے

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز از خود نوٹس کا فیصلہ سنا دیا ہے، اسمبلی کی تحلیل ختم کر دی گئی ہے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی ہے تحریک عدم اعتماد برقرار رہے گی،فیصلے کے مطابق وفاقی کابینہ بحال کر دی گئی ہے صدر کا اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔عدالت نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو تو فوری وزیراعظم کو الیکشن کروایا جایے حکومت کسی صورت اراکین کو ووٹ دینے سے نہیں روک سکتی .

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ٫ رولنگ کالعدم۔ کابینہ بحال٫ عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

ہم ہوا میں تو فیصلہ نہیں دینگے، سب کو سن کر فیصلہ دینگے،چیف جسٹس، سماعت ملتوی

جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،چیف جسٹس کے ریمارکس

آسمان اس وقت گرا جب اسمبلی تحلیل کر دی گئی، چیف جسٹس کے ریمارکس

مولانا یاد رکھیں، مفتی محمود کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا،چودھری شجاعت

https://baaghitv.com/noon-league-nay-parvez-elahi-kkhilaf-bara-qadam-utha-liaiaa/

Comments are closed.